روسی طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گرگیا‘ 3 افراد ہلاک

July 27, 2024

ماسکو( نیوز ڈیسک) روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 3ارکان ہلاک ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق سخوئی سپرجیٹ 100 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا کہ ماسکو کے قریب جنگل میں گرکر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے ارکان کے سواکوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ روس کچھ عرصے سے مغربی ساختہ طیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے سخوئی سپر جیٹ تیار کر رہا ہے۔ 2022 ء میں یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر بھاری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ،جس کے بعد سے روس نے اپنے پرانے طیاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔