سسلی، بحری ٹینکر کے ذریعے قحط زدہ علاقوں کو پانی سپلائی

July 27, 2024

روم (اے ایف پی) سسلی میں حکام نے قحط زدہ جزیرے کے ایک طرف سے پانی کو دوسری طرف منتقل کرنے کیلئے بحریہ کا ٹینکر تعینات کردیا ہے ، یہ اقدام ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب اٹلی کے ایک اور جنوبی علاقے نے پانی کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اطالوی بحریہ کا ٹینکر "Ticino" جمعرات کی شام سسلی کے جنوب مشرقی ساحل آگسٹا سے 1,200 مکعب میٹر (42,400کیوبک فٹ) پانی لے کر مندروں کی مشہور وادی اجیرجینتو روانہ ہوا اور جمعہ کی سہ پہر لیکاٹا کی بندرگاہ پر پہنچا، اس عمل میں 25-30 گھنٹے لگے۔