سعودی عرب، ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک

July 27, 2024

جدہ (شاہدنعیم) جمعے کو الرین ، بیشہ شاہراہ پر شدید غبار کی وجہ سے الرین بیشہ شاہراہ پر 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی ہوگئے۔ روڈ سیکیورٹی فورس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو الرین جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا، کئی افراد کو فریکچر، معمولی زخم آئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 کیسز کو کنگ سعود میڈیکل سٹی اور القویعیہ جنرل ہسپتال میں ضروری علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ 7 کیسز کو الرین ہسپتال میں علاج کے لیے روک لیا گیا جبکہ 8 افراد کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے کو مرہم پٹی کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔