کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہے، چوہدری شافع حسین

July 27, 2024

فائل فوٹو

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہمعاشی بدحالی سے نکلنے کا واحد راستہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت ہے، پنجاب کے 6 شہروں میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں، دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ اب تک نئے کارخانے لگانے اور مختلف کاروبار کے لیے 13051 این او سی جاری کر چکے ہیں، اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد افراد نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز میں تقریباً 15 ہزار سے زائد درخواستیں آئیں، ساڑھے تین ہزار افراد کو مشاورت فراہم کی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔