گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہماری پہچان کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ملک اس وقت معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بن سکتا ہے، مگر ہم بٹے ہوئے ہیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو اور پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، اگر ہم خود نہیں بدلیں گے تو وقت ہمیں بدل دے گا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دے رہے۔