تحریک انصاف کا مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل

July 27, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینبیرسٹر گوہر خان نے مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مذاکرات سے متعلق کوئی ایسا انداز گفتگو اپناتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکر اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ’بات کرو، برباد مت کرو‘جیسے الفاظ ادا کر کے کیا مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف زیادتی اور رہنماوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، دوسری جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو جب آپ کا رویہ درست ہو۔