خیبر پختونخوا میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیر تسلی بخش قرار

July 27, 2024


خیبر پختونخوا میں دودھ کا معیار چیک کرنےکےلیے خصوصی مہم چلائی گئی، جس کے دوران صوبے بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیر تسلی بخش قرار دیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک سیمپلنگ ڈرائیو 27 جون سے7 جولائی تک چلائی گئی، 3 لاکھ 23 ہزار لیٹرز دودھ سے 583 نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔

تجزیاتی رپورٹ میں دودھ کے541 نمونے غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے، دودھ کے صرف 7 فیصد نمونے ہی انسانی صحت کیلئے درست قرار پائے ہیں۔