میرپورخاص: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق

July 27, 2024

فوٹو فائل

سندھ کے شہر میرپورخاص کے علاقے کوٹ غلام محمد میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں 6 ملزمان نے فائرنگ کی جن میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔