سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

July 27, 2024

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 386 ڈالر ہے۔

ملک میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 386 ڈالر ہے۔