گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ان کا جمہوری حق ہے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، گورنر ہاؤس کےدروازے عوام کے لیے پہلے ہی کھول دیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین گورنر ہاؤس میں جاری آئی ٹی کلاسز کا خیال رکھیں، قوم کے معماروں کی تربیت اور ان کی دیکھ بحال سب کی ذمہ داری ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ احتجاج وہاں کریں جہاں مسائل کا حل ممکن ہو۔