لبنانی حکومت کا خطّے میں تشدد کےخاتمے کا مطالبہ، برطانیہ کا خیر مقدم

July 29, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لبنانی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جس کا برطانیہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے لبنان کے وزیرِاعظم نجیب میکاتی سے خطّے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کے تمام تشدد کے خاتمے پر زور دینے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ خطّے میں تنازعات کو بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہےکہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقے گولان پر حالیہ حملے کا الزام حزب اللّٰہ پرعائد کیا گیا ہے۔