بنگلادیش: رہنماؤں کو رہا نہ کرنے پر طلبہ کا دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان

July 28, 2024

بنگلادیش میں طلبا گروپ نے اپنے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا، مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں کل سے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرے روکنے کےلیے ملک بھر میں پچھلے ہفتے سے کرفیو نافذ ہے۔

بنگلادیش میں پچھلے ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، 2 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پُرتشدد احتجاج میں سرکاری طور پر 147 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

بنگلادیش میں طلبا نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کےلیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے۔