چیف جسٹس کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ سے گرفتار

July 29, 2024

فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کے الزام میںٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابقظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔

ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا ہے، ان پر بے بنیاد الزامات لگا کرچیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی، کارِ سرکار میں مداخلت، قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا.