نگرپارکر کے گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

July 29, 2024

فائل فوٹو۔

ضلع تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کےگاؤں آکراڑو میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ضلع تھرپارکر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے وقت یہ افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔