ای یو میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

July 29, 2024

فوٹو: جنگ

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ایان سینڈرز سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے درمیان کسٹم کے حوالے سے جاری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔