بھارت: تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 23 افراد ہلاک

July 30, 2024

تصویر بشکریہ رائٹرز

بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، خدشہ ہے نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں۔

منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں اور پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیرالا کےوزیرِ اعلیٰ پنارائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج کی مدد لی جائے گی۔