خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار

July 30, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والےگینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کےماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔