تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بھارت کی سری لنکا کو سپر اوور میں شکست

July 31, 2024

بھارت نےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

سپر اوور میں بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے بھارت کے نام رہی۔