برطانیہ:شدید گرمی کے بعد تیز بارش کا الرٹ جاری

July 31, 2024

لیڈز (زاہد انور مرزا) برطانیہ میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور طوفان کی وارننگ جاری کر دی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سیلاب آسکتا ہے اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں خلل پڑ سکتا ہے۔میٹ آفس نے جنوبی اور شمالی انگلینڈ، مڈلینڈز اور ویلز کے کچھ حصوں کیلئے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شدید بارش سے نظام زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے، اہم شاہراہیں اور موٹرویز سمیت سڑکوں کی بندش ہوسکتی ہے۔