آمنہ بلوچ کی ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

July 31, 2024

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ایان سانڈرز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے درمیان کسٹم کے حوالے سے جاری موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا جب کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔