مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

July 31, 2024

فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں کم ہوتی خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

برینٹ خام تیل ڈیڑھ فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔

دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

حماس کےسیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 ہوگئی ہے۔