سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

July 31, 2024

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1200 روپے بڑھ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 415 ڈالر فی اونس ہے۔