نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے ایم این اے کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار

July 31, 2024


گجرات میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی بہاءالدین لے کر جارہی تھی، شادیوال روڈ پر کار سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور امتیاز چوہدری کو اتار کر لے گئے۔

اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا، ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کے الزام پر امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔