ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں، خلیل الرحمان قمر

July 31, 2024

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

اپنی درخواست میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ملزمان نے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔