اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا، یورپی مبصر

August 01, 2024

فائل فوٹو

یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔

ایک بیان میںیورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔

اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔

ایلیاجے میگنیئر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا۔

یورپی مبصر نے مزید کہا کہ کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔