کاملا ہیرس اپنی سیاہ فام شناخت سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں، ٹرمپ

August 01, 2024

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کاملا ہیرس ہندوستانی ہیں یا سیاہ فام؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کاملا ہیرس ہر لحاظ سے ہندوستانی تھیں اچانک سیاہ فام بن گئیں۔

ادھر وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس کی شناخت پر ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز ہے۔