اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ہی نشانہ بنانے کی وجہ کیا تھی؟

August 01, 2024

فائل فوٹو

اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنانے کی وجہ ظاہر کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تہران میں قتل کی وجہ یہ تھی کہ وہاں سیکیورٹی کی ذمہ داری ایران کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تو اسماعیل ہنیہ کو قطر میں ہی قتل کردیا جاتا لیکن اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرنے کی 2 وجوہات تھیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلی وجہ یہ تھی کہ حماس کے سربراہ کو نشانہ بنانا تھا اور دوسرا ایران کو المیہ کا شکار کرنا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ایران اس کا جواب کیسے دیتا ہے۔