بانی پی ٹی آئی کیخلاف پرانے ریفرنس میں درج چارج شیٹ عدالت میں پیش

August 01, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے خلاف پرانے ریفرنس میں درج چارج شیٹ عدالت کے سامنے پیش کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی ہے، گرفتاری کے بعد ریمانڈ آرڈر ریکارڈ پر موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پہلے توشہ خانہ میں سزا ہوچکی اسی پر اب نیا کیس بنا دیا گیا۔