بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد اوور بلنگ دیکھنا ہے، عطا تارڑ

August 01, 2024

اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ اطلاعاتعطا تارڑ نے کہا ہے کہگزشتہ روز بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 دن کی توسیع دی گئی،بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد اوور بلنگ دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا 2013 میں ہماری حکومت نے خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے، ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے ایل این جی کے سستے ترین پلانٹس لگائے تھے، 200 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، زائد بلوں اور بجلی کے معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بجلی کا معاملہ ہر پاکستانی کا ہے، لوگ اس مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، آئی پی پیز کے معاملے پر مشاورت چل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ اصلاحات کے معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم قیادت سے بات چیت میں بجلی کے معاملات زیر غور آئے، متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنمامصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجلی کے بحران کے مسئلے میں ہم نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، ہم 2600 ارب روپے کے قرض دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم جیسے کام کر رہی ہے، مجھےامید ہے عوام کو ریلیف ملنے جا رہا ہے، شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست برائے سیاست نہیں کرنی، پورے ریجن میں 6 سینٹ فی یونٹ ہے جبکہ پاکستان میں 16 سینٹ ہے۔