بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی لگادی گئی

August 01, 2024

فوٹو فائل

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی، حسینہ واجد حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی۔

سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بنگلادیش میں طلبا نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کےلیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے۔