کراچی: بچی پانی کے گڑھے میں گر گئی

August 01, 2024


کراچی کے علاقے ملیر کہکشاں سوسائٹی میں بچی چلتے چلتے گڑھے میں گر گئی۔

بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کے باعث بچی کو سڑک پر بنا ہوا گڑھا نظر نہیں آیا تھا، بچی کے گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود ایک شخص نے بچی کو فوری طور پرگڑھے سے نکال لیا۔

دوسری جانب راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی، لڑکی کے برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والی لڑکی کی لاش مل گئی، 8 گھنٹے سے زائد جاری آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش ملی۔

برساتی نالے میں بہہ جانے والی لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی تھی۔