اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

August 01, 2024

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو ایناس ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہم اللّٰہ کی قضا پر راضی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

حماس سربراہ کی شہادت پر ان کی بہو نے بھی دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایناس ہنیہ نے روتے ہوئے کہا کہ ’’دل خدا کی مرضی اور تقدیر سے مطمئن ہے، میں ایک ایسے شخص کے جانے کا افسوس کررہی ہوں، جس کی اچھائیوں سے زمین و آسمان بھر جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "شہید بزرگ قائد کی موت پر ہم سب افسردہ ہیں، لیکن ہمارا ایمان ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ان شاء اللّٰہ ملاقات جنت میں ہوگی۔"