الجزیرہ کا غزہ میں شہید صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کو خراجِ عقیدت

August 02, 2024

الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے اپنے عربی صحافی اسماعیل الغول اور ان کے کیمرہ مین رامی الریفی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اسٹوڈیو اور فیلڈ میں موجود ساتھیوں نے صحافی اور کیمرہ مین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے اسماعیل الغول اور رامی الریفی پر حملہ الجزیرہ کے صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے خلاف اسرائیلی مہم کا حصہ قرار دیا۔

صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کو گزشتہ روز غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 160 سے زائد صحافی اپنی فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔