بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج جاری

August 02, 2024

فائل فوٹو

کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ شہر میں ریڈ زون اور اطراف کی سڑکیں آج چھٹے روز بھی عام آمدورفت کے لئے بند ہیں۔

ریڈ زون کو جانے والے راستوں کی بندش سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

مظاہرین نے سریاب روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔

گوادر کے میرین ڈرائیو پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا، پاک ایران سرحد پر زائرین پھنسے ہوئے ہیں، شہر میں اشیائے خور و نوش کی قلت پیدا ہوگئی۔

تربت اور قلات میں گزشتہ پانچ روز سے شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ تربت اور گوادر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ پانچویں روز بھی معطل ہے۔