سندھ میں کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

August 02, 2024

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو آن لائن کرنے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام میں شفافیت آئے گی۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔