رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ادا

August 02, 2024

فائل فوٹو

رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات امریکی ریاست ٹیکساس میں ادا کی گئیں۔

آخری رسومات میں امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیلا جیکسن لی امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ تھیں، ہیوسٹن میں منعقد شیلا جیکسن کی آخری رسومات میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ شیلاجیکسن نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیلا جیکسن لی 2005 میں پاکستان میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی تھیں، شیلا جیکسن پاکستان کی مخلص اور سچی دوست تھیں۔