صبا فیصل کے گھر سے بُری خبر آگئی

August 02, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے گھر سے بُری خبر سامنے آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں کو اپنی بہن ثناء کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بہن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صبا فیصل اپنے وی لاگز اور مختلف پروگرامز میں اپنی دونوں چھوٹی بہنوں کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ ان کی بہن ثناء کا سیالکوٹ میں نجی پالر ہے۔