دانیہ شاہ جیسی نیک اور شریف عورت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی: دانیہ شاہ کے شوہر کا بیان

August 01, 2024

حال ہی میں دوسری شادی کا اعلان کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہے کہدانیہ شاہ جیسی نیک اور شریف عورت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی،یہ میری چوتھی اہلیہ ہے۔

حکیم شہزاد نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں دانیہ شاہ کا وکیل بنا تو دانیہ شاہ پر بہت منفی تبصرے کیے گئے، جو میں نے پڑھے اور سنے بھی، مگر دانیہ کو جیسا سمجھا جاتا ہے یہ ویسی بالکل بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اگر رات کے 4 بجے کسی خاتون کے گھر جاتے ہیں تو وہ ٹھیک ہے مگر کوئی شادی کر لے تو اُس پر تنقید کی جاتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے، مجھ پر اللّٰہ کا بڑا کرم ہے، میں نے دوسری، تیسری اور چوتھی شادی بھی کی ہے، دانیہ شاہ میری چوتھی اہلیہ ہیں۔

دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس شادی سے بہت خوش ہوں، میں چاہتی ہوں کہ ہر بیوہ کو حکیم شہزاد جیسا ہمسفر ملے، تنقید کرنے والوں کے لیے میری خاموشی ہی کافی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتی۔