فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ گئی

August 02, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ گئی۔

اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت2057 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2458 ڈالر ہے۔