محمود اچکزئی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا

August 02, 2024

محمود خان اچکزئی ۔ فوٹو: فائل

محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کیجانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا، نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کےلیے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔