شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی

August 02, 2024

شیخ رشید ۔ فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔

شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی جلسے کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس نے شیخ رشید کی درخواست وصول کرلی ہے۔