کراچی: رات میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان

August 02, 2024

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں رات میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوبی حصے میں وقفے وقفے سے معتدل بارش ہو رہی ہے۔ ساحلی پٹی کے قریبی علاقوں میں بادل مسلسل بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی شہر میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب اور راجستھان سے آنے والی ہواؤں کا 6 یا 7 اگست تک اثرانداز رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق اس دوران موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔