تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

August 03, 2024

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔

اس دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں۔

شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دینا چاہیے۔