بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایلون مسک کے بیٹوں کے ساتھ پرانی تصویر وائرل

August 03, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایلون مسک کے بیٹوں کے ساتھ ایک پرانی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امیر ترین شخص ایلون مسک نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔

تصویر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2 بچوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ایلون مسک خود بھی وہاں موجود تھے۔

ایلون مسک نے اس تصویر پر ردعمل میں اپنے بچوں کا نام بتایا ہے جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی یہ تصویر اب ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 بچے، گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 3 بچے اور نیورالنک کی اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس سے 2 جڑواں بچے ہیں۔