9 مئی کے ہم ذمہ دار نہیں، جس کی غلطی ہے اسکو ماننا پڑے گی، علی امین گنڈاپور

August 03, 2024

9 مئی کو ہمارے خلاف سازش کی گئی،علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امید گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں، جس کی غلطی ہے اس کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کےلیے قوم کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی کے کاموں سے مذاکرات نہیں ہوتے، جنہوں نے پارٹی چھوڑی ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے خلاف سازش کی گئی، غلطی ثابت ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں گے۔ پہلے غلطی ثابت بھی تو کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہغلطی آپ کی ہو اور کہا جائے ’معافی مانگی جائے‘ تو ایسا تو نہیں ہوسکتا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ملکی حالات پر تشویش ہے،تحریک انصاف ایک نظریے کے تحت قائم کی گئی ہے،آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے۔