اویس لغاری نے آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

August 03, 2024



وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

اویس لغاری نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں وہ اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کیلئے تیار ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کی خصوصی گفتگو جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں اتوار کی شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کی جائے گی۔