اسپیکر قومی اسمبلی کا یومِ شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام

August 04, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ـــ فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے پولیس پر پولیس کے شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے، جرائم کی سرکوبی کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم یومِ شہداء پر پولیس کے شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران پر فخر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔