کراچی: قائد آباد میں بچی سمیت 2 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

August 04, 2024

ـــ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچی سمیت دو افراد کو قتل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ 2 اگست کو قائد آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا ملزم گرفتار ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے، فائرنگ کا ملزم کورٹ پولیس سے ریٹائر اہلکار ہے، فائرنگ میں جاں بحق ہونے والا اکرم بھی پولیس اہلکار تھا۔

اُنہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔