مقبوضہ کشمیر میں پہلے 10 لاکھ بھارتی فوج تھے اب 50 لاکھ شہری بھی ہیں، مشال ملک

August 04, 2024

فائل فوٹو۔

حریت رہنما یاسین ملک کے اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں پہلے 10 لاکھ بھارتی فوج تھے اب 50 لاکھ شہری بھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلباسلام آباد میں استحصال کشمیر کے موضوع پر سیمینار کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کیساتھ ہمارے سفارتی تعلقات خراب ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ 5 سال سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھارت کی 10 لاکھ فوج تھی، اب 50 لاکھ سے زائد بھارتی شہری بھی ہیں۔

مشال ملک نے کہا کہ فارن آفس تو کام کر رہا ہے مگر ہر سفارتخانے میں کشمیر سیل بھی ہونا چاہیے۔ پاکستان کا کشمیر کے بارے میں خصوصی مندوب بھی ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔

سردار عتیق نے کہا کہ آپ آنکھ، کان اور ناک کے بغیر رہ سکتے ہیں مگر شہہ رگ کے بغیر نہیں رہ سکتے۔