دوست عرب ممالک کی سیف ڈپازٹ رول اوور کے ساتھ حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

August 04, 2024

دوست عرب ممالک نے سیف ڈیپازٹ رول اوور کے ساتھ حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔

سعودی عرب تیل و گیس، بجلی اور فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتا ہے۔ حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں دوست عرب ممالک کی پیش کشوں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عرب ممالک نے کمپنیوں کی مالیت زیادہ ہونے پر سیف ڈیپازٹ کے علاوہ بھی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے منافع بخش تیل، گیس اور ڈسکوز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ قطر اور یو اے ای ایئرپورٹس اور بندرگاہوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوست عرب ممالک نے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ دوست ممالک سے سیف ڈیپازٹس ادائیگی 3 سال کےلیے مؤخر کروائی جائے۔